حجرہ شاہ مقیم میں ڈکیتی مزاحمت پر دوکاندار قتل

پیر 4 ستمبر 2023 23:17

حجرہ شاہ مقیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 ستمبر2023ء) حجرہ شاہ مقیم میں ڈکیتی مزاحمت پر دوکاندار قتل۔تفصیلات کے مطابق حجرہ شاہ مقیم میں سبزی منڈی کے سامنے واقع کریانہ سٹور میں دو موٹر سائیکل پر سوارمسلح ڈاکو اندر گھس آئے اور لوٹ مار شروع کر دی اسی دوران سٹور مالک محمد عابد نے مزاحمت کی تو ڈاکوئوں نے بے دردی سے گولیاں مار کر دوکاندار کو قتل کر دیا اور موٹر سائیکل پر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ،ایک روز قبل بھی نواحی گائوں جھجھ کلاں میں ایک انعام الہی منشاء ایڈووکیٹ کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا ،ڈی پی او اوکاڑہ نے ایس ایچ او مہر محمد اسماعیل کو لائن حاضر کر کے محمد ارسلان اعظم جوئیہ کو ایس ایچ او تھانہ حجرہ شاہ مقیم تعینات کر کے کرائم کنٹرول کرنے کا ٹاسک سونپ دیا ہے

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں