جرمانہ لگا کر درخواستیں خارج ،جسٹس بابر ستار نے بہت اچھا کام کیا ہے، اعتزاز احسن

مختلف محکموں نے جسٹس بابر ستار پر اعتراض اٹھایا، جج کے خلاف ایسی درخواست پر بہت حیرت ہوئی ہے، میڈیا سے گفتگو

پیر 29 اپریل 2024 18:29

جرمانہ لگا کر درخواستیں خارج ،جسٹس بابر ستار نے بہت اچھا کام کیا ہے، اعتزاز احسن
امسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2024ء) آڈیو لیکس کیس میں عدالتی معاون اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ جسٹس بابر ستار نے بہت اچھا کام کیا ہے، نہ صرف اچھا کام کیا بلکہ جرمانہ لگا کر درخواستیں خارج کیں۔

(جاری ہے)

ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ جسٹس بابر ستار نے جرمانے کے ساتھ انہیں توہین عدالت کا بھی عندیہ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مختلف محکموں نے جسٹس بابر ستار پر اعتراض اٹھایا، جج کے خلاف ایسی درخواست پر بہت حیرت ہوئی ہے۔اعتزاز احسن نے کہا کہ ہمارے اکثر جج اس معاملے میں بہت حساس ہوتے ہیں کہ میں یہ کیس نہیں سنتا، بابر ستار نے ان سے پوچھا کہ آپ بتائیں میں یہ کیس نہ سنوں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں