البرق ہاکی اسٹیڈیم اوکاڑہ میں شہدائے پاکستان ہاکی لیگ میں المجاہد ہاکی کلب چیچہ وطنی نے فائنل میچ جیت لیا

جمعرات 7 ستمبر 2023 17:27

البرق ہاکی اسٹیڈیم اوکاڑہ میں شہدائے پاکستان ہاکی لیگ   میں المجاہد ہاکی کلب چیچہ وطنی نے فائنل میچ جیت لیا
اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 ستمبر2023ء) البرق ہاکی اسٹیڈیم اوکاڑہ میں شہدائے پاکستان ہاکی لیگ میں المجاہد ہاکی کلب چیچہ وطنی نے فائنل میچ جیت لیا۔ قومی کھیل کو فروغ دینے اور شہدائے پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے البرق ہاکی اسٹیڈیم اوکاڑہ میں شہداء پاکستان ہاکی لیگ کا انعقاد کیا گیا۔اس میں کل 60 ٹیموں نے حصہ لیا جس میں چار سول ٹیمیں جن کا تعلق ساہیوال ڈویژن سے اور تین فوجی ٹیموں نے شرکت کی۔

فائنل المجاہد ہاکی کلب چیچہ وطنی اور البرق لائنز کے درمیان کھیلا گیا جس کے جی او سی 40 DIV میجر جنرل احمد بلال اور کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید مہمان خصوصی تھے۔ دونوں ٹیمیں اپنے 6/6میچ جیت کر فائنل میں پہنچیں۔فائنل المجاہد ہاکی کلب چیچہ وطنی نے پیلینٹی شوٹ آؤٹ میں جیت لیا میچ میں 4 انٹرنیشنل کھلاڑیوں نے بھی حصہ لیا جن میں حماد انجم،راناسہیل، وقار اور علیم عثمان شامل تھے فائنل میں دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا جس سے شائقینِ ہاکی بہت محظوظ ہوئے۔

(جاری ہے)

یہ میچ المجاہد ہاکی کلب چیچہ وطنی نے 3کے مقابلے میں 5گول سے جیت لیا۔میچ 4کواٹرز میں کھیلا گیا ہرکواٹر 15 منٹ پر مشتمل تھا۔دوسرے کواٹر میں پینلٹی اسٹوکس پر المجاہد ہاکی ٹیم نے پہلا گول کردیا جبکہ تیسرے کواٹر میں 40ڈیو البرق نے گول کرکے مقابلہ ایک ایک سے برابر کر دیا میچ کے اختتام تک دونوں ٹیموں کے درمیان میچ ایک ایک گول سے برابر رہا بعد ازاں دونوں ٹیموں کو 5/5پیلینٹی شوٹ آؤٹ دیے گئے جس میں المجاہد ہاکی ٹیم نے 4 مزید گول کر کے فائنل 3کے مقابلے میں 5گول سے جیت لیا آ خر میں کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے گئے اس موقع پر شہداء پاکستان کوزبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔

رنگارنگ اور پر وقار تقریبات میں میچ دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم میں بڑی تعداد موجودتھی جن میں طلباء وطالبات،پاک آرمی اور پولیس شہداء کے لواحقین کی کثیر تعداد موجود تھی۔ \378

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں