پنجگور ،ایف سی بلوچستان کے تعاون سے تحصیل گوارگو میں تعلیمی معیار کی بہتری ،دور جدید کے تقاضوں کے مطابق بچوں کو تعلیم دینے کے لئے تحصیل گوارگو کے 9 سکولوں کو گولڈ سینٹر کا درجہ دیاگیا

بدھ 17 نومبر 2021 17:11

پنجگور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2021ء) پنجگور ایف سی بلوچستان کے تعاون سے تحصیل گوارگو میں تعلیمی معیار کی بہتری اور دور جدید کے تقاضوں کے مطابق بچوں کو تعلیم دینے کے لئے تحصیل گوارگو کے 9 اسکولوں کو گولڈ سینٹر کا درجہ دیاگیا ہے جہاں انگریزی عربی اردو اور چائنیز زبان کی تعلیم دی جاتی ہے گورنمنٹ مڈل اسکول فتح علی بازار میں ایف سی کی جانب سے ایک تقریب کے موقعے پر فتح علی گوارگو کے مکینوں نے ایف سی بلوچستان پنجگور ریفل اور گوارگو ونگ کا شکریہ ادا کیا جہنوں نے تحصیل گوارگو میں تعلیمی اداروں کو فعال بنانے صحت اور ابنوشی کے مسائل کے حل کے لییکافی اقدامات اٹھائے ہیں علاقہ مکینوں کا مذید کہنا تھا کہ فتح علی بازارکے جس اسکول میں آج یہ پروگرام رکھا گیا ہے یہ ایک سال پہلے ایک کھنڈر تھا مگر آئی جی ایف سی بلوچستان پنجگور ریفل کے تعاون اور کرنل گوارگو ونگ کی کوششوں سے آج یہ اسکول پنجگور کا سب سے زیادہ خوبصورت اور فعال اسکول ہے اور تعلیم وتربیت کے حوالے سے بھی اس اسکول کا کوئی دوسرا ثانی نہیں ہے یہاں ہم اپنے بچوں کا مستقبل تابناک اورمحفوظ دیکھ رہیں اس انسٹیوٹ میں بچوں کو دینی عصری تعلیم دینے کے ساتھ اخلاقیات اور کمپیوٹر کی بھی تعلیم دی جاتی ہے اور نوجوانوں کو مذید تعمیری سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے کے لیے اسپورٹس کے شعبے پر بھی توجہ دیاگیا ہے تمام گولڈ سینٹرز میں گراؤنڈ کو ہموار کرکے ان میں اعلی معیار کے گول بھی لگائے جارہے ہیں پانی اور ہیلتھ کی سہولتوں کے حوالے سے ایف سی بلوچستان نے کافی مدد کیا ہے ٹراما سینٹر کاٹاگری اور سیدان میں صاف پانی کی فراہمی کے لیے فلٹریشن پلانٹ لگایا گیاہے اس کے علاؤہ مختلف کلیوں میں واٹر ٹینکس کو کارآمد بنانے کے لیے اقدامات شامل ہیں ان کا کہنا تھا کہ اگر ایف سی جیسا ایک ادارہ تعلیمی اداروں کی فعالیت پر اتنا بڑا کام کرسکتا ہے تو محکمہ ایجوکیشن کیوں نہیں کرسکتا محکمہ ایجوکیشن اپنے حصے کی زمہ داریاں ادا کرے اور قوم کے بچوں کے ساتھ انصاف کرے ونگ کمانڈر گوادگوکرنل فیصل رفیق نے اس موقعے پر میڈیا کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایف سی کا کام دراصل لائ اینڈ آرڈرکی بحالی ہے مگرپھر بھی ایف سی بلوچستان نے صوبے میں تعلیمی پسماندگی کے احساس کے پیش نظر تعلیم پر بھی کام شروع کردیا ہے جہاں لوگوں کی تعلیم پر دسترس نہیں ہے ان علاقوں کو فوکس کیاگیا ہے جن میں گوارگو بھی شامل ہے آئی جی ایف سی بلوچستان کی یہ خواہش ہے کہ بلوچستان کے بچے بھی اعلی معیاری تعلیم سے مستفید ہوں خصوصاً دور دراز کے علاقوں میں جہاں لوگ مختلف وجوہات کی بنیاد پر اپنے بچوں کو نہیں پڑھاسکتے ان علاقوں کو ترجیح دی گئی ہے انہوں نے کہا کہ فتح علی بازار کے اسکول کو 26 نومبر 2020کو اسٹارٹ کیا تھااورگوارگو میں جو 27 اسکول ہیں جن میں میل فیمیل بھی شامل ہیں سب کے سب حستہ حال تھے ان اسکولوں کی بحالی اور مرمتی کاموں کے لیے ائی جی ایف سی بلوچستان اور پنجگور ریفل نے کافی مدد اور تعاون کیا ہے انکا کہنا تھا کہ ایف سی بلوچستان کا کام صرف بلڈنگوں کی مرمت اور رنگ و روغن نہیں تھا بلکہ ان اسکولوں کو علم اور تربیت کا ذریعہ بنانا اصل ہدف اور مقصد تھا تاکہ علم سے محروم یہاں کے بچے اور بچیاں بھی معیاری علوم سے مستفید ہوکر دورحاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہوسکیں اس احساس کے پیش نظر گوارگو کے تمام چھوٹے بڑے اسکولوں کی سب سے پہلے مرمت کی گئی جس کے بعد ان میں تعلیم کا سلسلہ بھی شروع کرایا گیا اس وقت تحصیل گوارگو میں ایف سی بلوچستان کے تعاون سے 9 کے قریب گولڈ سینٹرز چل رہے ہیں جن میں ایک فتح علی مڈل اسکول بھی ہے جہاں دینی اورعصری تعلیم دیا جاتاہے مڈل اسکول فتح علی میں چار شعبوں پر کام ہورہا ہے جن میں اسلامک سینٹرجہاں قرانک اور سیرت نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے بچوں کوترجمے کے ساتھ عربی تعلیم اور آگاہی دیا جاتا ہے انگلش لینگویج چائنیز زبان سکھانے اور وہاں کے کلچرز کی بابت بچوں کو بتایا جاتاہے اور اسکول میں ایک ماڈرن لائبریری بھی ہے جو دورحاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہے ونگ کمانڈرگوارگوکرنل فیصل رفیق نے کہا کہ یہاں کے بچوں میں ہر طرح کی ٹیلنٹ موجود ہے اگر انکی صحیح معنوں میں تعلیم اور تربیت کی جائے تو یہ کسی بھی میدان میں پھیچے نہیں رہیں گے چھ مہینے کے مختصر پریڈ میں بچوں نے وہ کمال کر دکھایا ہے شاہد یہ بڑے اداروں میں بھی اس مختصر وقت میں ممکن نہیں ہوتا ایف سی بلوچستان کی یہ کوشش ہے کہ یہاں کے بچے بھی معیاری علوم سے سیراب ہوکر ملک وقوم کی ترقی میں کردارادا کرکے شانہ بشانہ کھڑے رہیں انہوں نے کہا کہ جس کام میں عمل کا فقدان ہو وہ کام ہمیشہ ضائع ہوتا ہے انسان وہ کام کرے جو دوسروں کے لیے نفع کا سبب بنے تعلیم سب کا حق ہے ایف سی بلوچستان نے گوارگو میں جس روشنی کو پھیلانے کا عمل اور سلسلہ شروع کیا ہے بعید ہے کہ ہم سب ملکر اس کو بجنے نہ دیں یہ بچے قوم و ملک کے اثاثہ ہیں اگر ان میں سے دس بچے بھی اس قابل ہوگئے تو اس سے پورے پنجگور میں ایک بڑا چینج آئے گا اور ایف سی بلوچستان کی مذید یہ کوشش ہوگی کہ وہ گوارگو میں تعلیمی اداروں کو تعلیم اور تربیت کے لیے مثال بنادیں اور ان شائ اللہ اس میں کامیابی نصیب ہوگی انہوں نے مذید کہا کہ بچے انگریزی عربی اردو اور چائنیز سیکھ رہے ہیں جو انتہائی حوصلہ افزا بات ہے اور ان بچوں کی وجہ سے مستقبل میں پنجگور کو علم کے حوالے بہتریں ایسڈ دستیاب ہونگے اس موقعے پر اے ڈی او ایجوکیشن فدااحمد اے ڈی دوست جان اور ڈاکٹر فقیر جان اور خالد بلوچ بھی موجود تھے انہوں نے ایف سی بلوچستان اور ونگ کمانڈر فیصل رفیق کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ گوارگو جیسے دورافتادہ علاقے میں معیاری ایجوکیشن کی فراہمی کے لیے جس رفتار اور سنجیدگی سے اقدامات اٹھائے گئے ہیں وہ قابل تعریف ہے۔

پنجگور میں شائع ہونے والی مزید خبریں