پنجگور نا معلوم افراد کی سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر فائرنگ، دو جوان شہید، ایک زخمی

پیر 2 جولائی 2018 21:10

پنجگور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2018ء) پنجگور نا معلوم افراد کی سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر فائرنگ دو جوان شہید جبکہ ایک زخمی سیکورٹی ذرائع کے مطابق فورسز کے جوان گاڑی میں پانی لینے کیلئے جارہے تھے کہ نامعلوم مسلح افرادنے گاڑی کو نشانہ بنایا ،فائرنگ کے نتیجے میںدو جوان نائیک مختیاز،لائس نائیک اللہ جان شہید ہوگئے جبکہ ایک اہلکار سپاہی سیف اللہ زخمی ہوگیا واقع کے بعد ملزمان فرار ہوگئے سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر ملزمان کی تلاش شروع کردیا ہے ۔

پنجگور میں شائع ہونے والی مزید خبریں