نیشنل پارٹی کی موجودگی میں کوئی طلحہ آزمائی مکران کی نظریاتی فکری سیاست کو ختم نہیں کرسکتا ،سابق صوبائی وزیر صحت

بدھ 24 اپریل 2019 18:44

پنجگور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2019ء) نیشنل پارٹی کے صوبائی سنیئر نائب صدر اور سابق صوبائی وزیر صحت میر رحمت صالح بلوچ سابق ایم پی حاجی محمد اسلام بلوچ نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری ریسرچ وایڈوکریسی پھلین بلوچ حاجی صالح محمد بلوچ نے کہا کہ نیشنل پارٹی کی موجودگی میں کوئی طلحہ آزمائی مکران کی نظریاتی فکری سیاست کو ختم نہیں کرسکتا نیشنل پارٹی نظریاتی سیاسی کارکنوں کی جماعت ہے نیشنل پارٹی اپنے اس عظیم فلسفے فکر کی ہر قیمت پر دفاع کریگی جن قوتوں کو سلیکٹ کرکے عوام پر مسلط کرنے کی کوشش کی گئی انھیں ہرمحاز پر ناکامی کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق ایم پی حاجی محمد اسلام بلوچ کی رہائش گاہ میں نیشنل پارٹی تسپ یونٹوں کے مشترکہ کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا کارنر کارنر میٹنگ سے نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر حاجی محمد اکبر بلوچ چیئرمین عبدالمالک صالح بلوچ چیئرمین فرہاد شعیب بلوچ تاج بلوچ شعیب جان بلوچ ے بھی خطاب کیا انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی کی جڑ یں عوام میں اتنی مضبوط ہوچکی ہیں کہ کوئی بھی طاقت نیشنل پارٹی کی فکر اور فلسفے کو عوام میں ختم نہیں کرسکتی انہوں نے کہا کہ بلوچستان کو فتح کرنے کے خواب دیکھنے والے اپنے ہی مسلط کردہ سیاسی خانہ بدوشوں کے ہاتھوں شکست سے دوچار ہوکر مکمل طور ناکام ہوچکے ہیں وفاقی اورصوبائی حکومت نے جن تبدیلی کا نعرہ لگا کر اقتدارمیں ائے وہ ملک اور صوبے میں تبدیلی لانے کے بجائے اپنے ہی وزیروں مشیروں کی تبدیلی کو تبدیلی کا نام دیکر مسرت کا اظہار کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی سیاست میں مکران کو ہمیشہ سیاسی اور نظریاتی حوالے سے ایک نمایاں مقام حاصل رہا ہے لیکن چند عرصے سے مکران کی سیاسی تاریخ کو تبدیل کرنے کیلئے نت نئے حربے استعمال کیا جارہا ہے نیشنل پارٹی ہمیشہ سیاسی نظریاتی سیاست کا امین رہا ہے نیشنل پارٹی مکران کی سیاسی نظریاتی فکری سیاست کو ہر محاز پر دفاع کریگی نیشنل پارٹی کے نظریاتی کارکنوں کی موجودگی میں کوئی طلحہ ازماء قوت اور کردار مکران کی سیاسی قلعہ کو تھوڈ نہیں سکتی ہے نیشنل پارٹی ایک نظریاتی سیاسی جماعت ہے نیشنل پارٹی اپنے نظریات اور فکر کی حفاظت کیلئے کھبی سودا بازی نہیں کی ہے انہوں نے کہا کہ 28اپریل کو پنجگور میں مرکزی سطع پر منعقدہ تعزیعتی ریفرنس اور ورکر کانفرنس ان نڈر اور بہادر ساتھیوں ماسٹر ندیم بلوچ اور ناکو سبزل بلوچ کے نام پر ہے جنہوں نے نیشنل پارٹی سے وابستہ ہوکر فکری سیاست کو زندہ کیا اور کھبی ظلم کے اگے سر نہیں چھکایا ماسٹر ندیم بلوچ اور کامریڈ ناکو سبزل بلوچ نیشنل پارٹی کے کارکنوں کیلئے روڈ ماڈل ہیں

متعلقہ عنوان :

پنجگور میں شائع ہونے والی مزید خبریں