ڈپٹی کمشنر نے وفاقی محکموں میں پنجگور کے لوکل پر ملازمت کرنے والے افراد کو لوکل ڈومیسائل کی تصدیق کیلئے دس دن کی مہلت دے دی

جمعہ 27 ستمبر 2019 18:58

پنجگور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2019ء) ڈپٹی کمشنر نے وفاقی محکموں میں پنجگور کے لوکل پر ملازمت کرنے والے افراد کو لوکل ڈومیسائل کی تصدیق کے لیے دس دن کی مہلت دے دی تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر پنجگورنے اپنے ایک پریس ریلیز میں ان افراد کو تاکید کی ہے جو پنجگور کے لوکل ڈومیسائل پر وفاق میں سرکاری و نیم سرکاری محکموں میں ملازمت کررہے ہیں دس دن کے اندر وہ آکر اپنے لوکل ڈومیسائل کی تصدیق کروائیں بصورت دیگر مقررہ ٹائم پریڈ گزرنے کے بعد ان تمام افراد کے لوکل ڈومیسائل منسوخ کردئیے جائیں گے جس کے زمہ دار وہ خود ہونگے اور بعد میں کوئی عذربھی قابل قبول ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :

پنجگور میں شائع ہونے والی مزید خبریں