ایڈیشنل سیشن جج پتوکی کے حکم پر تھانیدار کے خلاف مقدمہ درج تا حال ملزم گرفتار نہ ہوسکا

اتوار 23 دسمبر 2018 23:00

پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 دسمبر2018ء) ایڈیشنل سیشن جج پتوکی کے حکم پر تھانیدار کے خلاف مقدمہ درج تا حال ملزم گرفتار نہ ہوسکا ۔تفصیلات کے مطابق ایریا ڈی ایس پی عاطف معراج سرکل پتوکی ملزم راشد وغیرہ کے خلاف 167/17مقدمہ تھانہ سرائے مغل میں درج ہوا۔

(جاری ہے)

مقدمہ کی تفتیش تھانہ سرائے مغل کے سب انسپکٹر اکبر غنی کر رہے تھے بااثر تھانیدار نے ملی بھگت سے عدالت کے حکم نہ دینے کے باوجود ضامنوں کے خلاف تھانہ سرائے مغل میں اپنی ہی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیاتاہم راز کھلنے پر خودساختہ مقدمہ کے ملزمان نے عدالت سے رجوع کیا ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پتوکی محمد نوید اقبال نے فوری نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ کے تفتیشی سب انسپکٹر اکبر غنی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا۔

تھانہ سٹی پولیس پتوکی نے ایڈیشنل سیشن جج پتوکی کے ریڈر محمد طفیل بھٹی کی تحریری درخواست پر تھانہ سرائے مغل کے سب انسپکٹر اکبر غنی کے خلاف زیردفعہ 155Cپولیس آرڈر 2002کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے لیکن تا حال ملزم گرفتار نہ ہو سکا -

متعلقہ عنوان :

پتوکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں