پتوکی ‘13 سالہ بچی سے زبردستی زیادتی کرنے والے ملزم شیراز علی کی درخواست ضمانت خارج

منگل 20 اکتوبر 2020 13:35

پتوکی ‘13 سالہ بچی سے زبردستی زیادتی کرنے والے ملزم شیراز علی کی درخواست ضمانت خارج
پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2020ء) ایڈیشنل سیشن جج پتوکی فرخ حسین کی عدالت میں مقدمہ نمبر 283 / 20 بجرم 376 ,B 377 کیس سماعت ہوئی عدالت نے 13 سالہ بچی سعدیہ بی بی سے زبردستی زیادتی کرنے والے ملزم شیراز علی کی درخواست ضمانت خارج کردی تفصیلات کے مطابق ملزم شیراز علی نے 13 سالہ بچی سعدیہ بی بی سے زبردستی زیادتی کی تھی جس پر ملزم شیراز علی کے خلاف مقدمہ نمبر 283/20 بجرم 376/377B تھانہ سٹی پھولنگر میں درج ہوا تھا ملزم شیراز علی نے درخواست برائے ضمانت ایڈیشنل سیشن جج فرخ حسین کی عدالت میں دائر کر رکھی تھی جس کی سماعت گزشتہ روز عدالت میں ہوئی مقدمہ مدعی کی جانب سے کونسل چوہدری عبدالرزاق بابر ،محمد شفیق امتیاز ایڈووکیٹس پیش ہوئے اور انہوں نے عدالت کو مثبت دلائل دے جس پر عدالت نے دونوں فریقین کی جانب سے وکلا کے دلائل سننے کے بعد ملزم شیراز علی کی درخواست برائے ضمانت خارج کردی پولیس تاحال ملزم کو گرفتار نہ کرسکی

پتوکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں