پتوکی ،نشے میں دھت کار سوار کی ٹکر سے مسافر جاں بحق ،کارڈرائیورگاڑی چھوڑ کر فرار

ہفتہ 11 مئی 2024 20:15

پتوکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2024ء) پتوکی میں نشے میں دھت کار سوار کی ٹکر سے مسافر جاں بحق ہوگیا ،کارڈرائیورگاڑی چھوڑ کر موقع سے فرارہوگیا، مقدمہ درج کرلیا گیا ۔

(جاری ہے)

تھانہ صدر پتوکی کے علاقہ بھونیکی موڑ پر نشہ میں دھت کار سوار ڈرائیور نے مسافر کو ٹکر ماردی حادثہ میں مسافر موقع پر جانبحق ہوگیاااور ملزم کار ڈرائیور اپنی گاڑی چھوڑ کرموقع سے فرار ہوگیامدعی مقدمہ نے تھانہ صدر پتوکی پولیس کو بتایا کہ ہم فیملی ممبران داتا دربار سے ساہیوال گھر جا رہے تھے ہماری گاڑی کابھونیکی موڑ کے قریب ٹائر پنکچر ہوا گاڑی سائیڈ پر کچے راستہ پر کھڑی تھی اور بھائی قیصرمحمود ٹائر کھول رہا تھا اسی دوران نشہ میں دھت تیز رفتار نامعلوم ویگنار کار سوار ڈرائیور نے میرے بھائی کو ٹکر مار دی ٹکر لگنے سے میرا بھائی موقع پر جانبحق ہوگیا تھانہ صدر پتوکی پولیس نے موقع پر پہنچ کر ویگنار کار نمبری ADG.308 قبضہ میں لیکر قانونی کارروائی شروع کردی اورلاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پتوکی منتقل کردیاتھانہ صدر پتوکی پولیس نے متوفی قیصرمحمود کے بھائی غلام مقصود کی تحریری درخواست پر ویگنارکار ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کرلیا اور ملزم کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم بنادی ۔

پتوکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں