محلہ سیٹھاں والا پتوکی کے رہائشی صہیب ایڈووکیٹ کے گھر پر 11 کس مسلح افراد کا حملہ

بدھ 23 ستمبر 2020 13:46

پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2020ء) محلہ سیٹھاں والا پتوکی کے رہائشی صہیب ایڈووکیٹ کے گھر پر 11 کس مسلح افراد کا حملہ ملزم مان کی جانب سے فائرنگ فائرنگ کے نتیجہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ملزمان دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے تھانہ سٹی پتوکی پولیس نے صہیب ایڈووکیٹ کی مدعیت میں نامزد ملزمان کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا تاحال کوئی بھی ملزم گرفتار نہ ہو سکا تفصیلات کے مطابق پتوکی محلہ سیٹھاں والا میں ملزمان عمیر ،زبیر وغیرہ نے صہیب ایڈووکیٹ کی فیملی پر سیدھے فائر کئے فائرنگ کے نتیجہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ملزمان سنگین نتائج کی دھمکیاں اور فائرنگ کرتے موقع سے فرار ہوگئے تھانہ سٹی پتوکی پولیس نے سات نامزد و چار کس نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا تاحال تھانہ سٹی پتوکی پولیس کوئی بھی ملزم گرفتار نہ کرسکی وجہ عناد دونوں گھرانوں میں گزشتہ روز بچوں کی لڑائی پر جھگڑا ہوا تھا

پتوکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں