تھانہ سٹی پھولنگر پولیس کی ڈکیتوں کے خلاف کاروائی دوران کاروائی کاشف عرف کاشی ڈکیت گینگ کے تین ارکان گرفتار

جمعرات 17 جون 2021 15:06

پھولنگر +سرائے مغل +پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2021ء) تھانہ سٹی پھولنگر پولیس کی ڈکیتوں کے خلاف کاروائی دوران کاروائی کاشف عرف کاشی ڈکیت گینگ کے تین ارکان گرفتار ملزمان کے قبضہ سے چھ موٹر سائیکل اور دو لاکھ روپے کی نقدی رقم ،موبائل فون اور ناجائز اسلحہ بر آمد کرکے مقدمات درج کرلئے ڈی پی او قصور عمران کشور کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ سٹی پھولنگر رانا سہیل نے اپنی ٹیم کے ہمراہ گزشتہ روز ڈاکوؤں کے خلاف کارروائیاں کیں دوران کاروائی پولیس نے کاشف عرف کاشی ،عباس ،ظہیر کو ٹریس کرکے گرفتار کرلیا گرفتار ملزمان سے دو لاکھ روپے کی نقدی رقم ،چھ عدد موٹر سائیکل ،موبائل فون ،اور ناجائز اسلحہ برآمد کرلیا ملزمان نے سٹی پھولنگر کے علاقہ میں شریف شہریوں کا جینا دوبھر کر رکھا تھا ڈی پی او قصور عمران کشور نے ٹیم کو اچھی کارکردگی پر شاباش دی ہے اور تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام بھی دینے کا اعلان کیا ہے ایس ایچ او رانا سہیل نے این این آئی نوید بھٹی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چوروں اور ڈاکوؤں کی میرے علاقہ میں کوئی جگہ نہیں شہری کسی بھی قسم کے مسلے کے متعلق مجھ سے ڈائریکٹ رجوع کریں فورا معاملہ سن کر حل کیا جائے گا

متعلقہ عنوان :

پتوکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں