پتوکی ‘چار افراد نے غریب محنت کش کی پندرہ سالہ بیٹی کو مبینہ طور پر اغواء کر لیا

جمعہ 22 اپریل 2022 16:19

پتوکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2022ء) پتوکی کے نواحی گاؤں پنڈ مراٹی والہ میں چار افراد نے غریب محنت کش کی پندرہ سالہ بیٹی سونیا بی بی کو مبینہ طور پر اغواء کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پتوکی کے نواحی گاؤں پنڈ مراٹی والہ میں رھایش پزیر نذیر احمد اپنے دیگر گھر والوں ساتھ سویا ہوا تھا کہ سلطان اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہو گیا اور زبردستی نذیر احمد کی پندرہ سالہ بیٹی سونیا جو کہ دوسرے کمرے میں سو رہی تھی اسکو اغواء کر کے لے گیا اورملزمان جاتے ہوئے گھر سے 75ہزارروپے کی نقدی رقم اور سونے کے زیورات بھی چوری کر کے لے گئے۔

تھانہ صدر پولیس نے لڑکی کے والد نذیر احمد کی درخواست پر چار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کاآغازکردیا ۔

متعلقہ عنوان :

پتوکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں