پتوکی، پنسل سے بچی کی آنکھ متاثر ہونے کا معاملہ، ٹیچر اور کوارڈی نیٹر نوکری سے برخاست

متاثرہ بچی کے والد نے مقدمہ اندراج کیلئے تھانہ سٹی میں درخواست جمع کروادی

پیر 5 جون 2023 22:06

پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2023ء) پتوکی نجی سکول ٹیچر سے پنسل بچی کی آنکھ میں لگنے سے بچی کی آنکھ متاثر ،آنکھ کاآ پریشن مکمل سکول مالک نے ٹیچر اور کوارڈی نیٹر کو نوکری سے برخاست کردیا متاثرہ بچی کے والد نے مقدمہ اندراج کیلئے تھانہ سٹی میں درخواست جمع کروادی ۔پتوکی کے علاقہ کہنہ روڈ گلشن سبحان کالونی میں قائم دار ارقم سکول میں بچی کی آنکھ میں پینسل لگنے کا واقع31مئی کو پیش آیا پڑھائی کے دوران بچی کو متوجہ کرنے کیلئے ٹیچر مس ثمن نے بچی کی طرف غلطی سے پینسل پھینکی جو کہ پینسل ون کلاس کی 6سالہ اقصی کی آنکھ میں جا لگی جس سے بچی کی آنکھ کی متاثر ہوئی سکول مالک سمیت پوری مینجمنٹ نے معاملہ کو دبائے رکھا بچی کو موقع پر طبی امداد تک نہ دی ،متاثرہ بچی کے والدبچی والدظہیر الدین بابرنے موقف اختیار کیا کہ بچی گھر پہنچی تو تکلیف میں تھی جسے مقامی اسپتال لیجایا گیاڈاکٹر نے بچی کی حالت تشویشناک ہونے پر فوراً لاہور جناح ریفر کردیاجناح ہسپتال لاھور میں بچی کی آنکھ کا آپریشن کروایا گیابچی کو ابھی بھی کم دکھائی دے رہا ہے بھاری فیسیں لینے والے سکول مالک و انتظامیہ نے کوئی خبر تک نہیں لی بچی کے والدظہیر الدین بابرمقدمہ اندراج کیلئے پرنسپل،مالک سکول ندیم اختر،وائس پرنسپل مس عمارہ،کلاس ٹیچر مس ثمن کیخلاف درخواست جمع کروادی،دوسری جانب سکول مالک ندیم اختر کا کہنا ہے کہ غفلت برتنے پر سکول ٹیچر اور کوارڈینیٹر کو نوکری سے برخاست کردیا گیا ہے مزید کہا کہ بچی کی آنکھ میں پینسل لگنے کا واقع کا مجھے لیٹ علم ہوا ۔

(جاری ہے)

بچی کے والد نے فوری طور پر وزیر اعلی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

پتوکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں