پتوکی، ڈکیتی و چوری کی 6 وارداتیں شہری نقدی رقم،موبائل فونز ،موٹر سائیکلز،اور دیگر سامان سے محروم

بدھ 15 مئی 2024 22:24

پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2024ء) پتوکی،جمبر،پھولنگر کے علاقوں میں ڈکیتی و چوری کی 6وارداتیں شہری نقدی رقم،موبائل فونز ،موٹر سائیکلز،اور دیگر سامان سے محروم ۔

(جاری ہے)

ڈی ایس پی سرکل پتوکی کے علاقوں میں چوروں و ڈاکوئوں نے سر اٹھانا شروع کردئے چک نمبر25کا رہائشی محمد اسلم اپنے عزیز کے ہمراہ موٹر سائیکل ہنڈا 125اپلائیڈ فار پر واپس اپنے گھر جارہے تھے کہ تین کس مسلح نامعلوم ڈاکوئوں نے ہلہ بائی پاس کے قریب روک لیا اور ڈاکو اسلحہ کے زور پر اسلم سے 7ہزار نقدی اور موٹر سائیکل اور رمضان سے 3ہزار روپت نقدی اور دو سوٹ چھین لئے ملزمان نے تشدد بھی کیا دریں اثناء سہارن کے سے دیو کے گائے لینے کیلئے جانے والوں محمد عابد اور اس کے ساتھی ڈرائیور کو دوکس ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر لوٹ لیا محمد عابد سے 20ہزار نقدی اور موبائل فون اور ساتھی سے 43سو روپے نقدی اور موبائل لیکر فرار ہوگئے ،دریں اثناء محلہ پرای شوگر ملز پتوکی کے رہائشی کو دو کس نامعلوم مسلح ڈاکوئوں نے پھولنگر اعظم آباد کے قریب روک لیا ڈاکو دس ہزار نقدی اور 70ہزار روپے مالیت کا موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے دریں اثناء اوکاڑہ کارہائشی طاہر صادق پک اپ ڈرائیور اوکاڑہ سے لاہور جارہا تھا جمبر گاڑی بند ہوگئی اور ڈاکوئوں نے جمبر اڈہ پر لوٹ لیاموٹر سائیکل سوارتین کس نامعلوم مسلح ڈاکو پک اپ ڈرائیور سے نقدی وغیرہ چھین کرفرار ہوگئے دریں اثناء روسہ ٹبہ چک نمبر1کا رہائشی پتوکی پرانی منڈی میں شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے آیا شادی حال کے باہر اپنی موٹر سائیکل نمبری LEX-155کھڑی کی اور شادی حال کے اندر چلا گیا جب واپس آیا تو موٹر سائیکل غائب تھی دریں اثناء ہنجرائے کلاں کے ذیشان کی ہلہ بائی پاس پر واقع دوکان نعمان آٹوو ورکشاپ کی دیوار توڑ کر چور دوکان سے ایک لاکھ روپے کا سامان لے گئے تھابہ ست پتوکی ،تھانہ صدر پھولنگر پولیس نے متاثرہ شہریون کی تحریری درخواستوں پر ملزمان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے ۔

پتوکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں