طاہر ستار وڑائچ کرکٹ ایسوسی ایشن کے بلا مقابلہ ڈسٹرکٹ صدر قصور منتخب

جمعرات 4 مئی 2023 18:46

پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2023ء) طاہر ستار وڑائچ کرکٹ ایسوسی ایشن کے بلا مقابلہ ڈسٹرکٹ صدر قصور منتخب، سیاسی، سماجی ،صحافتی تنظیموں کی مبارکباد۔

(جاری ہے)

گزشتہ روزڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن ضلع قصور کے انتخابات میں پتوکی سے تعلق رکھنے والے طاہر ستار وڑائچ بلا مقابلہ صدر منتخب ہوگئے امن پریس کلب پتوکی کے لیگل ایڈوائزر عمران یوسف بھٹی، صدر امن پریس کلب پتوکی محمد نوید بھٹی ، ممبران اکمل علی کمبوہ، وسیم خاں میو، شوکت علی،صدر الیکٹرانک میڈیا تحصیل پتوکی سید شاہین بخاری ، سمیت دیگر نے طاہر ستار وڑائچ کوبلا مقابلہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ طاہر ستار وڑائچ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقہ سے سرانجام دیں گئے اور پتوکی میں کرکٹ کی بحالی کیلئے کام کریں گئے اور نوجوانوں کو آگئے لیکر چلیں گے ۔

متعلقہ عنوان :

پتوکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں