ایڈوانس سٹڈیزکی سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس

جمعہ 20 ستمبر 2019 13:02

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2019ء) انجینئرنگ یونیورسٹی میں یوا یس پاکستان سنٹر فار ایڈوانس سٹڈیز ان انرجی (پی سی اے ایس ای)کی سٹیئرنگ کمیٹی کا وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین کی زیر صدارت منعقدہوا جس میں 2013ء سے پراجیکٹ کارکردگی کا جائزہ لیاگیا۔ ڈاکٹر نجیب اللہ ، ڈائریکٹر یوا یس پاکستان سنٹر فار ایڈوانس سٹڈیز ان انرجی انجینئرنگ یونیورسٹی نے پانچ سالہ کارکردگی کی رپورٹ پیش کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پروائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین نے سنٹر کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا میں توانائی سے متعلق مسائل کے حل کیلئے یہ پہلا تھنک ٹینک اداردہ ہے جس نے کامیابی سے صنعت کیساتھ باہمی تحقیق، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ، پوسٹ گریجویٹ ڈگری پروگرامز ان انرجی، انرجی کے شعبے میں ہنر مند افراد کی تیاری اور امریکہ کے ساتھ تبادلہ پروگرام شامل ہیں جس کے تحت انجینئرنگ یونیورسٹی اورنسٹ کے طلبہ نے اہداف کامیابی سے حاصل کیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں