بد عنوانی کا الزام ، پشاور ہائیکورٹ نے 5 ججز کو برطرف کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ اگست 12:19

بد عنوانی کا الزام ، پشاور ہائیکورٹ نے 5 ججز کو برطرف کر دیا
پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 اگست 2018ء) : پشاور ہائیکورٹ نے بد عنوانی کے الزام میں ججز کو برطرف کر دیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پشاور ہائیکورٹ نے بد عنوانی کے الزام میں 5 ججز کو برطرف کردیا۔

(جاری ہے)

برطرف کیے جانے والے ججز میں 3 ایڈشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اور 2 سول ججز شامل ہیں۔ برطرف کیے جانے والے ججز کو شوکاز نوٹس بھی جاری کیے گئے تھے۔ ذرائع پشاور ہائیکورٹ نے بتایا کہ تسلی بخش جواب نہ دینے پر کارروائی کی گئی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments