گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

جمعہ 17 اگست 2018 23:37

گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2018ء) گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیااقبال ظفر جھگڑا نے پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت کو یقینی بنانے کے لیے بھرپور جدوجہد کی۔ان کا کہنا تھا کہ اس سے قبل میں اے آر ڈی کا سیکرٹری جنرل تھا اور اے آر ڈی نے جمہوری نظام کے قیام میں اہم کردار ادا کیا تھاانہوں نے کہا کہ اپنی آئینی ذمہ داری پوری کر دی ہے اور استعفیٰ منظوری کے لیے صدر مملکت کو بھیج دیا ہے۔

(جاری ہے)

گورنر کے پی کے کا کہنا تھا کہ بہت سنجیدہ حالات میں عہدہ سنبھالا تھا، ملٹری آپریشنز کا سلسلہ 70 فیصد مکمل ہو چکا تھاان کا کہنا تھا کہ آپریشن ضرب عضب سے قبائلی علاقوں میں امن قائم ہوا، بے گھر افراد کی واپسی اور بحالی سب سے بڑا چیلنج تھا، 97 فیصد آئی ڈی پیز واپس جا چکے ہیںگورنر کے پی کے نے کہا کہ 77 نئے پرائمری اسکول کھولے اور 8 ہزار اساتذہ کی تربیت کی گئی، قبائلی علاقوں میں بچوں کو فنی تعلیم دی گئی اور اساتذہ کی 18 ہزار نئی آسامیاں بھی پیدا کیں۔انہوں نے کہا کہ قبائلی اضلاع میں شاہراہ کی تعمیر نو یقینی بنائی گئی، قبائلی علاقوں میں7 نئے اسٹیڈیم اور گراونڈ بنائے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں