وزیراعظم کا پشاور کا دورہ ‘شیلٹر ہوم کا افتتاح کر دیا

جمعہ 14 دسمبر 2018 15:50

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2018ء) وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر پشاور پہنچے جہاں انہوں نے شیلٹر ہوم کا افتتاح کیا ۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر ہیلی کاپٹر کے زریعے پشاور پہنچے، وزیراعظم نے پشاور کے پجگی روڈ پر شیلٹر ہوم کا افتتاح کیا، وزیراعظم عمران خان کو شیلٹر ہوم میں سہولتوں سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی جبکہ وزیراعظم نے شیلٹر ہوم میں سہولتوں کا جائزہ لیا اور مختلف سیکشنز کا دورہ کیا۔شیلٹر ہوم کے دورے کے موقع پر وزیراعظم کے ساتھ وزیراعلیٰ کے پی کے محمود خان بھی موجود تھے، جبکہ شہزاد ارباب، افتخار درانی اور ضلع ناظم محمد عاصم سمیت دیگر حکام بھی افتتاحی تقریب میں موجود تھے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں