وزیر اعظم عمران خان نے شہریوں کے مسائل کو سنجیدگی سے لینے کی ہدایت کردی

جمعہ 18 جنوری 2019 18:07

وزیر اعظم عمران خان نے شہریوں کے مسائل کو سنجیدگی سے لینے کی ہدایت کردی
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2019ء) وزیر اعظم عمران خان نے شہریوں کے مسائل کو سنجیدگی سے لینے کی ہدایت کردی ،وزیراعظم نے عوامی شکایات پرعملدرآمد میں کوتاہی پراداروں اور صوبوں کو احکامات جاری کردیئے ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کے سیکرٹری اعظم خان کی جانب سے جاری کردہ مراسلے کے مطابق وزیراعظم نے پی ایم کپملینٹ سیل میں تمام حل شدہ شکایات کا ازسر نو جائزہ لینے کی ہدایت کی ہے ،مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ شہریوں کو شکایات کے سلسلے میں ملنے والی تکلیف کے لئے معذرت کی جائے،تمام چیف سیکرٹریز کو ایک ماہ کے اندر شکایات سے متعلق سرٹیفیکیٹ فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے ،شہریوں نے شکایات پرعمل در آمد نہ ہونے یا حل ہونے کی غلط اطلاع پر وزیر اعظم کو شکایت کی تھی

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں