شہداء کے بچوں سے خیبرپختونخوا کے تمام بورڈز میں امتحانی فیس نہ لینے کی ہدایات

ہفتہ 19 جنوری 2019 00:20

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2019ء) مشیر تعلیم خیبرپختونخوا ضیاء اللہ خان بنگش نے شہداء کے بچوں سے خیبرپختونخوا کے تمام بورڈز میں امتحانی فیس نہ لینے کی ہدایات جاری کر دیں اسکے علاوہ خصوصی طلباء سے بھی امتحانی فیس نہ لینے کاحکم دیاگیاہے،محکمہ تعلیم کے میڈیاسیل کے مطابق تعلیمی بورڈ میں ری ٹوٹلنگ کے لیے جو طالب علم اپلائی کرے گا اور اگر نمبر زیادہ ہوئے تو طلباء کو متعلقہ بورڈ فیس واپس کرے گی،مشیرتعلیم نے ہدایات جاری کیں کہ محکمہ تعلیم اس ضمن میں باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کرے ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں