پروٹوکول دینے پر پابندی، سول ایوی ایشن کا نوٹی فکیشن جاری

حکم نامے کی خلاف ورزی پر ملازم یا افسر کو بلیک لسٹ کردیا جائے گا

اتوار 22 ستمبر 2019 19:10

پروٹوکول دینے پر پابندی، سول ایوی ایشن کا نوٹی فکیشن جاری
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2019ء) سول ایوی ایشن حکام نے ائیرپورٹ پر پروٹوکول دینے افسران اور عملے کو خبردار کیا ہے کہ حکم نامے کی خلاف ورزی پر ملازم یا افسر کو بلیک لسٹ کردیا جائے گا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پشاور ایئرپورٹ پر سول ایوی ایشن کے سی او او عبید الرحمان کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں ائیرپورٹ پر کسی بھی شخص کو پروٹوکول دینے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس کے بعد سول ایوی ایشن کی جانب سے ایئرپورٹ پر پروٹوکول کے خلاف سخت ایکشن لینیکی ہدایت دی گئی، اس ضمن میں ایک نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔ نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ کوئی افسریا عملہ پروٹوکول دیتے ہوئے پایاگیا تو اٴْسے بلیک لسٹ کردیاجائیگا، یہ بھی بتایا گیا کہ پشاور ائیرپورٹ پر لگائی جانے والی پابندی کا اطلاق پاکستان بھر کے ہوائی اڈوں پر ہوگا۔نوٹی فکیشن میں وضاحت کی گئی ہے کہ سول ایوی ایشن کی پورٹرسروس کیعلاوہ کوئی اور عملہ پروٹوکول نہیں دے سکے گا۔ اجلاس میں یہ بھی اگر کسی نے حکم نامے کی خلاف ورزی کی تو اٴْس کا انٹری پاکس منسوخ کردیا جائے جس کے بعد اٴْس کی کسی بھی جگہ پوسٹنگ نہیں ہوگی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں