uنیشنل گیمز، آرمی نے خواتین سافٹ بال میں گولڈ میڈل جیت لیا

جمعرات 14 نومبر 2019 23:15

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 نومبر2019ء) نیشنل گیمز خواتین سافٹ بال ایونٹ میں آرمی نے واپڈا کو پانچ کے مقابلے میں رنز سے شکست دیکر گولڈ میڈل جیت لیا، خیبر پختونخوا نے بلوچستان کو 16 کے مقابلے میں 22 رنز سے شکست دیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے ق*صدر عارف حسن نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

(جاری ہے)

سافٹ بال فیڈریشن کی چیئرپرسن تہمینہ آصف، صدر حیدر لہڑی، سیکرٹری آصف عظیم اور آرگنائزنگ سیکرٹری خالد بھی موجود تھے۔

ادھر ہینڈ بال مرد ایونٹ میں خیبر پختونخونے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ رائونڈ میچوں میں خیبرپختونخوا نے ایچ ای سی کو 23 کے مقابلے میں 27 سے، پنجاب نے ریلوے کو 15 کے مقابلے میں 30 سے، خواتین مقابلوں میں پنجاب نے پولیس کو سات کے مقابلے میں 15 ، آرمی نے ایچ ای سی کو نو کے مقابلے میں 26 سے ہرایا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں