جمخانہ کرکٹ گرائونڈ کی تزئین و آرائش آخری مراحل میں داخل ہو گئی ہے،حنیف شاہ

بدھ 20 نومبر 2019 20:20

پشاور۔20نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2019ء) ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل حنیف شاہ نے کہا ہے کہ پشاور کے جمخانہ کرکٹ گرائونڈ کی تزئین و آرائش کا منصوبہ تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہوگیا ہے۔ گرائونڈ کی بہتری کیساتھ وہاں بہترین سہولتوں کی فراہمی سے کرکٹرز کے دیرینہ مطالبات پورے ہوگئے ہیں اور انہیں کھیل میں بھی آسانی ہوگی۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز جمخانہ کرکٹ گرائونڈ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی کے 77 کے ایم پی اے اور وزیراعلیٰ کے مشیر برائے آئی ٹی و سائنس کامران بنگش کی خصوصی دلچسپی سے منصوبے کا آغاز کیا گیا اور ان کے ساتھ سابق ممبر ٹائون ون عرفان سلیم(فوکل پرسن) اور ٹی ایم او ٹائون ون سلیم خان نے بھرپور محنت کی جس کے باعث جمخانہ کرکٹ گرائونڈ میں تزئین و آرائش کا منصوبہ مکمل ہونے والا ہے جس میں کھلاڑیوں کے لئے چینجنگ رومز‘واش رومز ‘گرائونڈ میں پچز ‘نئے گھاس سمیت دیگر سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں جس پر وزیراعلیٰ کے مشیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی کامران بنگش اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ آئندہ بھی کھلاڑیوں کے مسائل کے حل کے لئے اقدامات کا سلسلہ جاری رکھیں گے اور مثبت سرگرمیوں کو اسی طرح سپورٹ کرتے رہیں گے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں