گورنرخیبرپختونخواکی زیرصدارت آئی ایم سائنسز کے بورڈ آف گورنرزکا26واںاجلاس

نئے ڈائریکٹر آئی ایم سائنسز کی تعیناتی کیلئے اہلیت وقابلیت کے معیار کی منظوری دی گئی

جمعہ دسمبر 19:29

گورنرخیبرپختونخواکی زیرصدارت آئی ایم سائنسز کے بورڈ آف گورنرزکا26واںاجلاس
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2020ء) گورنرخیبرپختونخواشاہ فرمان کی زیرصدارت انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز(آئی ایم سائنسزحیات آباد) کے بورڈ آف گورنرزکا26واںاجلاس گذشتہ روزگورنرہاؤس پشاورمیں منعقد ہواجس میں نئے ڈائریکٹر آئی ایم سائنسز کی تعیناتی کیلئے اہلیت وقابلیت کے معیار کی منظوری دی گئی جبکہ ڈائریکٹر آئی ایم سائنسز کی تعیناتی کیلئے سرچ کمیٹی بھی تشکیل دی گئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گورنرخیبرپختونخواشاہ فرمان کا کہناتھاکہ آئی ایم سائنسز سمیت تمام صوبائی اعلی تعلیمی اداروں کی کارکردگی بہترین بنانے کیلئے مالی، تعلیمی اور انتظامی معاملات کا سنجیدگی سے جائزہ لے رہے ہیں، ہمارا مقصد صوبہ کی تمام پبلک سیکٹرز یونیورسٹیوں کو ایک معیاری تعلیمی درسگاہ بناناہے ۔ اجلاس میں وزیراعلی کے معاون خصوصی برائے اعلی تعلیم کامران بنگش ، سیکرٹری محکمہ اعلی تعلیم داؤدخان،ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ خزانہ سفیراحمد اور ڈائریکٹر آئی ایم سائنسز ڈاکٹرمحمدمحسن سمیت بورڈکے دیگراراکین نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments