وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کا بغیر کسی پروٹوکول کے ضلع چارسدہ کا اچانک دورہ

بغیر اطلاع وہاں پر ضلعی انتظامیہ کی طرف سے قائم رمضان سستا بازار کامعائنہ کیا،وزیر اعلی نے رمضان سستا بازار میںاشیائے ضروریہ کی دستیابی اور قیمتوں کا بھی جائزہ لیا

جمعہ 16 اپریل 2021 22:16

وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کا بغیر کسی پروٹوکول کے ضلع چارسدہ کا اچانک دورہ
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2021ء) وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے جمعہ کے روز بغیر کسی پروٹوکول کے ضلع چارسدہ کا اچانک دورہ کیا اور بغیر اطلاع وہاں پر ضلعی انتظامیہ کی طرف سے قائم رمضان سستا بازار کامعائنہ کیا۔وزیر اعلی نے رمضان سستا بازار میںاشیائے ضروریہ کی دستیابی اور قیمتوں کا بھی جائزہ لیا اور شہریوں سے سستا بازار میں فراہم کی جانے والی سہولیات اوراشیائے ضروریہ کی قیمتوں کے بارے معلومات حاصل کیں۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی نے سستے بازار میں شہریوں کی سہولت کے لئے انتظامات ، آشیائے ضروریہ کی دستیابی اور قیمتوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی کی تعریف کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی نے رمضان المبارک کے مہینے میں عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات اور ریلیف کی فراہمی کو اپنی حکومت کی اہم ترجیح قرار دیتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت مشکل صورتحال کے باوجود عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے تمام ممکن اقدامات اٹھائے گی۔ رمضان کے مہینے میں عوام کو ریلیف اور سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کے کردار کو اہم قرار دیتے ہوئے انہوں نے تمام اضلاع کی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ اس سلسلے میں بھر پور اقدامات اٹھائیں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں