وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا حالیہ بارشوں کی وجہ سے صوبے کے بعض اضلاع میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر اظہار افسوس

جمعرات 29 جولائی 2021 21:24

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا حالیہ بارشوں کی وجہ سے صوبے کے بعض اضلاع میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر اظہار افسوس
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2021ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے حالیہ بارشوں کی وجہ سے صوبے کے بعض اضلاع میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے متاثرین سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے مختلف واقعات میں دو بچوں کے جاں بحق ہونے پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے جاں بحق ہونے والے بچوں کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔ وزیراعلیٰ نے متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ کو متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کو تیز کرنے اور متاثرین کو بروقت ریلیف کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے تمام اضلاع کی انتظامیہ کو ان بارشوں کے دوران اپنے اپنے اضلاع میں بارشوں کی صورتحال پر کڑی نظر رکھنے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ہمہ وقت تیار رہنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں