پشاور کے 3 ٹیچنگ ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کی تعداد352ہو گئی

جمعرات 23 ستمبر 2021 13:24

پشاور کے 3 ٹیچنگ ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کی تعداد352ہو گئی
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2021ء) پشاور کے 3 ٹیچنگ ہسپتالوں میں کورونا  وائرس کے مریضوں کی تعداد352ہو گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق  خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد97ہو گئی  ہے جبکہ ہسپتال میں کورونا کے مریضوں کیلئے122بیڈز مختص ہیں، 28وینٹی لیٹرز کورونا مریضوں کے لئے مختص  جبکہ ہسپتال میں24مریض انتہائی نگہداشت بائی پیپ اور وینٹی لیٹرز پر ہیں ، اس وقت ایچ ڈی یو میں49مریض  جبکہ کم مقدار آکسیجن پر24مریض زیر علاج ہیں جن کیلئے31بیڈز مختص ہیں۔

گزشتہ24گھنٹوں کے دوران خیبرٹیچنگ ہسپتال میں کورونا سے متاثرہ1شخص جاں بحق ہواہے جبکہ 4مزید مریض  داخل ہو چکے ہیں،ہسپتال میں کورونا کے صرف25بیڈز خالی ہیں۔ہسپتال انتظامیہ کے مطابق لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں کوروناکے مریضوں کی تعداد118ہو گئی ہے،ہسپتال میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 06نئے کورونا کے مریض داخل ہوئے  جبکہ آئی سی یو میں12مریض وینٹیلیٹر پر ہیں۔

(جاری ہے)

ہسپتال انتظامیہ کے مطابق حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں کورونا مریضوں کی تعداد137ہو گئی ہے جبکہ ہسپتال میں کورونا کے مریضوں کیلئے122بیڈزمختص ہیں، ہسپتال میں کل وینٹیلیٹرز کی تعداد68ہے اورکورونا وائرس کے مریضوں کیلئے38وینٹیلیٹرز مختص کئے گئے ہیں ، وینٹیلیٹرز پر28مریض زیرعلاج ہیں،کورونا وائرس کے13نئے مریضوں کو ہسپتال میں داخل کیا گیا اور کورونا وائرس کے10مریضوں کو صحت یابی کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا تاہم ہسپتال میں کورونا وائرس سے1مریض کی موت کی تصدیق ہوئی ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں