اشتہاری ملزم کوپناہ دینے کاالزام ،بھائی گرفتار

جمعہ 28 جنوری 2022 14:16

اشتہاری ملزم کوپناہ دینے کاالزام ،بھائی گرفتار
پشاور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 28 جنوری 2022ء) بڈھ بیرپولیس نے اقدام قتل میں مطلوب اشتہاری ملزم کوپناہ دینے کے الزام میں اس کے بھائی کوگرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیاہے۔

(جاری ہے)

بڈھ بیرپولیس کے مطابق انہیں اطلاع ملی کہ اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم آصف ولد خوت اپنے بھائی منظورکے گھرواقع شہاب خیل میں پناہ لئے ہوئے ہیں ،پولیس نے اطلاع پرکارروائی کرتے ہوئےچھاپہ ماراتواشتہاری ملزم پولیس کی آمدسے قبل ہی فرارہوچکاتھا،پولیس نے اشتہاری ملزم کوپناہ دینے کے الزام میں اس کے بھائی منظورکوگرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیاہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں