ڈسٹرکٹ کونسل کوہاٹ کی سرکاری محکموں اور اداروں کو کونسل کے قراردادوں پر عملدرآمد کی ہدایت

جمعہ 19 جنوری 2018 16:37

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2018ء)ڈسٹرکٹ کونسل کوہاٹ کا اجلاس جمعہ کے روز پریذائڈنگ آفیسرحاجی عبدالرشید کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔اجلا س میں ڈسٹرکٹ ناظم کوہاٹ محمد نسیم آفریدی، کونسل کے ارکان اور سرکاری محکموں کے متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اس موقع پر اراکین کونسل فہیم احمد،ساجد اقبال، ملک اقبال اور شوکت خان نے محکمہ مال،صحت، پولیس اور تیل و گیس سے متعلق قراردادیں پیش کیں جنہیں متفقہ طور پر منظور کرکے متعلقہ محکمو ں اور اداروں سے جواب/رائے طلب کر لی گئی۔

(جاری ہے)

اجلاس میںکونسل کے زیر اہتمام متعلقہ محکموں کے حکام کے ہمراہ جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کے فزیکل معائنہ کے لئے تاریخوں کابھی اعلان کیا گیاجبکہ سرکاری محکموں اور اداروں کو کونسل کے قراردادوں پر عملدرآمد کی ہدایت کی گئی۔اجلاس میں سالانہ ترقیاتی پروگرام 2017-18ء کے سلسلے میںضلعی ترقیاتی کمیٹی کے جاری کردہ منٹس کی توثیق بھی کی گئی۔عبدالرشید نے معلومات تک رسائی کے قانون اور ووٹ کے اندراج کی اہمیت کے بارے میں کونسل کوآگاہ کرتے ہوئے اراکین پر زور دیا کہ وہ اس سلسلے میں اپنے متعلقہ علاقوں میں آگہی پیداکریں ۔پریذائڈنگ آفیسر نے اجلاس غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں