پشاور بورڈ کے ملازمین کے ہڑتال کے نتیجے میں لاکھوں طلبہ و طالبات کا نقصان ہو رہا ہے، حسن بشیر

طلبہ و طالبات کو امتحانات کی تیاری اور رول نمبر کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ بورڈ دفتر کا روزانہ ہزاروں طلبہ و طالبات چکر کاٹتے ہیں مگر کوء پوچھنے والا نہیں، ناظم اسلامی جمعیت طلبہ پشاور

پیر 16 اپریل 2018 20:53

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2018ء) اسلامی جمعیت طلبہ پشاور کے ناظم حسن بشیر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پشاور بورڈ کے ملازمین کے ہڑتال کے نتیجے میں لاکھوں طلبہ و طالبات کا نقصان ہو رہا ہے۔ ایف اے اور ایف اے سی کے امتحانات اپریل میں ہونے تھے جو کہ بظاہر ہوتے ہوئے نظر نہیں آرہے۔

(جاری ہے)

طلبہ و طالبات کو امتحانات کی تیاری اور رول نمبر کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

بورڈ دفتر کا روزانہ ہزاروں طلبہ و طالبات چکر کاٹتے ہیں مگر کوء پوچھنے والا نہیں ہے۔ اس تمام تر نقصان کی وجہ حکومت کے غلط فیصلے اور ناقص منصوبہ بندی ہے۔ حکومت جلد از جلد بورڈ کے ملازمین کے ساتھ مذاکرات کر کہ بورڈ دفتر اور امتحانات کے عمل کو بحال کرے۔ اسلامی جمعیت طلبہ تاخیر کی صورت میں طلبہ کا حق لینے سڑکوں پر ائیگی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں