پشاور پولیس کا سماج دشمن اور شر پسند عناصر گھیرا تنگ ، 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

بھاری مقدار میں اسلحہ ،ایمونیشن اور منشیات بر آمد کرکے گاڑی بھی قبضہ میں لیا گیا

اتوار 22 جولائی 2018 19:20

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جولائی2018ء) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے سماج دشمن اور شر پسند عناصر گھیرا تنگ کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا ، بھاری مقدار میں اسلحہ ،ایمونیشن اور منشیات بر آمد کرکے گاڑی بھی قبضہ میں لیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز جاوید اقبال کو خفیہ زرائع سے اطلاع ملی تھی کہ کسی بھی وقت بھاری تعداد میںاسلحہ ،ایمونیشن سمگل کرنے کی کوشش کی جایئگی اطلاع کو مصدقہ جانتے ہوئے ایس ایس پی آپریشن نے پشاور کے داخلی و خارجی راستوں پر خصوصی ناکہ بندیاںقائم کرنے کی ہدایت کی ، ایس پی صدر ڈویژن شوکت خان ،ڈی ایس پی بڈھ بیر گران اللہ خان اور ا یس ایچ او تھانہ بڈھ بیر عبد القیوم خان دیگر نفری پولیس کے ہمراہ جنگلی چیک پوسٹ پر ناکہ بندی پر موجود تھے کہ اس دوران ایک مشکوک گاڑی آلٹو موٹر کار نمبری BRD4949 کو روک کر تلاشی لینے پر گاڑی کے خفیہ خانوں سے ایک کلاشنکوف اور 7500 عدد مختلف بور کے کارتوس برآمد کرکے ملزم ارشد ولد محمد اسلام سکنہ تولید آباد جہانگیرہ نوشہر ہ کو گرفتار کرکے اسکے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

اسی طرح دوسری اہم کاروائی کے دوران تھانہ سربند کی حدود میں باڑہ روڈ نزد قبرستان سٹاپ سنگو میں ایس ایچ او سر بند تحسین اللہ خان بمعہ دیگر نفری پولیس نے ناکہ بندی کے دوران ملزمان تنویر سعید ولد محمد سعید ،مسماة رویہ آیاز زوجہ تنویر سعید ساکنان رحیم یار خان کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے 9 کلوگرام چرس برآمد کر کے انکے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔ تمام ملزمان کو حوالات منتقل کرکے حسب ضابطہ کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں