جشن آزادی کے سلسلے میںسول سوسائٹی کی طرف سے ایک موٹرسائیکل ریلی کا انعقاد

بدھ 15 اگست 2018 21:17

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2018ء) جشن آزادی کے سلسلے میںسول سوسائٹی کی طرف سے ایک موٹرسائیکل ریلی کا انعقادکیاگیا جو کہ مفتی محمودہسپتال سے شروع ہوکرموسمیات روڈ پر ختم ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق جشن آزادی ریلی مفتی محمود ہسپتال سے شروع ہوئی جس میںڈ یرہ اسماعیل خان کی عوام نے اظہاریکجہتی اوروطن سے محبت کا اظہارکرنے کے ساتھ ساتھ پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے۔

(جاری ہے)

ڈیرہ کے عوام نے اس سال 14اگست کوبھرپورطریقے سے منایا، لوگوں نے پاک فو ج کاشکریہ اداکیا اوران کے حق میں پاک آرمی اورپاکستا ن زندہ باد کے نعر ے لگائے اوراس حوالے سے پاک آرمی کی شجر کاری مہم کی بھی تعریف کی گئی جوکہ دولاکھ پودے ڈیرہ اسماعیل خان کی عوام کے لیے تحفہ ہیں۔ پاک فوج کی سرسبز وشاداب مہم کے ذریعے یہ پودے لگائے جائیں گے اوراس شجر کاری مہم کاآغازعاطف شہید پارک میں ہوچکاہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں