پشاور،تحریک لبیک یا رسول اللہ پشاورکے زیراہتمام ہالینڈمیں گستاخانہ خاکوںکی نمائش کیخلاف پشاور پر یس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہر ہ

ہفتہ 18 اگست 2018 23:27

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2018ء) تحریک لبیک یا رسول اللہ پشاورکے زیراہتمام ہالینڈمیں گستاخانہ خاکوںکی نمائش کیخلاف پشاور پر یس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہر ہ کیا مظاہر ین نے یہودیوں کا جو یار ہے غدار ہے غدار کے نعرے بھی بلند کئے،مظاہرے کی قیادت مولانا محمد حنیف کررہے تھے جبکہ اس موقع پرمولانا رمضان ،قاری محمد افضل،حاجی دوست محمد اور د یگر بھی شر یک تھے۔

مظاہر ین سے خطاب کر تے ہو ئے مولانا محمدحنیف نے کہا کہ ہالینڈ نے گستاخانہ خاکوں سے پورے عالم اسلام کو دکھ پہنچا یا ہے اس سے پہلے بھی کئی بار پورپی ممالک میں اس طرح واقعات رونما ہو تے ہے لیکن انسانی حقوق کی تنظیموں کی خاموشی بھی ایک سوالیہ نشان ہے ۔انہوں نے کہاکہ یہودی ممالک میں گستاخانہ خاکوں کی نمائش کاسلسلہ نہ روکاگیاتو مسلما ن ایک ہو کر ہالینڈ کی فرعونیت کیخلاف ایک نہ ختم ہونے والی سلسلہ شروع ہوگا جو پورپی ممالک کیلئے ایک وباء بن جا ئے گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اگرمسلم ملکوںکے سربراہوںنے اس گستاخانہ کام کیخلاف آوازنہ اٹھائی توکل یہودی اوربھی بہت کچھ کرگزریں گے ۔انہوں نے اعلیٰ قیادت سے مطالبہ کیا کہ ہالینڈ کے سفیر کو ملک بد ر کر کے اپنے سفا رتکا روں کو واپس بلا ئیں اور اس کے ساتھ سفارتی تعلقات فی الفور ختم کیا جا ئے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں