انیس اگست کوہونیوالے ایٹا ٹیسٹ کاپرچہ پہلے سے آوٹ ہوچکا تھاجس کے ناقابل تردید شوائد ملے ہیں،ڈاکٹرحامدخان

ظلم سے نوجوانوں کا مستقبل دائو پر لگ گیا،حکومت سے بد عنوانی کا نوٹس لینے کی درخواست ہے ، تمام ثبوت پیش کرنے کے کیلئے تیار ہیں،چیئرمین پی ڈی اے یوتھ فورم

پیر 20 اگست 2018 20:18

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2018ء) چیئرمین پی ڈی اے یوتھ فورم ڈاکٹرحامدخان نے کہا ہے کہ انیس اگست کوہونیوالے ایٹا ٹیسٹ کاپرچہ پہلے سے آوٹ ہوچکا تھا،پرچہ آوٹ ہونے کے ناقابل تردید شوائد ملے ہیں،ایٹا ٹیسٹ کا پرچہ سوشل میڈیا پر بھی شائع کیا گیا۔پشاورپریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پی ڈی اے یوتھ فورم ڈاکٹرحامدخان نے کہا کہ ایٹا ٹیسٹ 19 اگست 2018 کو منعقد ہوا،اور ہزاروں بچوں نے انٹری ٹیسٹ میں حصہ لیا، میڈیکل انٹری ٹیسٹ ہونے سے پہلے ہی پرچہ آوٹ ہوچکا تھا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ پرچہ آوٹ ہونے کے ناقابل تردید شوائد ملے ہیں، ایٹا ٹیسٹ کا پرچہ سوشل میڈیا پر بھی شائع کیا گیا۔ ٹیسٹ سے پہلے پر چہ آوٹ ہونے کی شکایات موصول ہوئیں، پرچہ آوٹ ہونے کے کافی شوائد مل چکے ہیں، ڈاکٹرحامد خان کاکہنا تھا کہ اس ظلم سے نوجوانوں کا مستقبل داو پر لگ گیا، ہماری حکومت سے درخواست ہے کہ اس بد عنوانی کا نوٹس لے ۔ تمام ثبوت پیش کرنے کے کیلئے تیار ہیں، ایف آئی اے کے ذریعے تحقیقات کرائی جائے،۔تحقیقات مکمل ہونے تک ایٹاکے ذمہ دار افسران کو معطل کیا جائے۔ایٹا کی کرپشن کے خلاف آواز اٹھانا ہمارا فرض ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں