خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن نے PMSآفیسران کی آسامیوںکے لئے سائیکالوجیکل ٹیسٹ کے شیڈول کا اعلان کر دیا

پیر 20 اگست 2018 20:18

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2018ء) خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن نے PMSآفیسران )ان سروس کوٹہ) کی آسامیوںکے لئے سائیکالوجیکل ٹیسٹ کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے جو 28اگست 2018کو صبح ساڑھے دس بجے -2-فورٹ روڈ پشاور صدر میں واقع خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن کے ہال B(نزد گورنر ہائوس ) میں منعقد کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

تحریری امتحانی میں اہل قرار دیئے گئے تمام اُمیدواروں کو مذکورہ ٹیسٹ کے دوران اپنے اصلی قومی شناختی کارڈ، بلیو بلیک پوائنٹر، پنسل اور کلپ بورڈ ساتھ لانے کی ہدایات بھی دی گئی ہیں ۔ اس امر کا اعلان کنٹرولر امتحانات خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن کی جانب سے کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں