مریضوں کو سہولیات کی فراہمی بہتر کرنے کے لئے ایم ٹی آئی خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے بورڈ آف گورنر کے بڑے اقدامات

پیر 20 اگست 2018 20:41

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اگست2018ء) ادارے کی بہتری اور مریضوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لئے ایم ٹی آئی خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے بورڈ آف گورنر نے بڑے اقدامات پر عمل دارآمدشروع کر دیا۔ بورڈ آف گورنر نے 700ملین روپے کی مالیت کے پراجیکٹ جو کہ ہسپتا ل کی تعمیر نو، مرمت ، خوبصورتی کا تھا اس کو جد از جلد مکمل کرنے کے لئے ایک پراجیکٹ انجینئر اور دو اسسٹنٹ پراجیکٹ انجینئرز،ایک الیکٹرک اوردوسرا سِول کے لئے بھی بھرتی کیے گئے۔

اس بھرتی کا مقصد یہ ہے کہ پراجیکٹ انجینئر پراجیکٹ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرے۔ ساتھ پراجیکٹ کے کام کی نگرانی کے ساتھ کام کو جلد از جلد مکمل کرنے کو یقینی بنائے تاکہ کام مقررہ معیاد میں مکمل ہو سکے۔ہسپتال میں گیسٹروکا شعبہ نہیں ہے جس کے باعث مریضوں کو دوسرے ایم ٹی آئیز بھیجا جاتا ہے لھذا بورڈ آف گورنر نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ یہ شعبہ فعال کیا جائے کیونکہ یہ وقت کی ضرورت ہے اور ہسپتال میں اس شعبہ کی ماہر خاتون ڈاکٹر بھی موجود ہے۔

(جاری ہے)

میٹنگ میں یہ بھی کہا گیا کہ ایک مکمل لائبریری نئے بلاک میں قائم کی جائے گی۔بورڈ نے شفاف احتساب اور مثالی کام کر کے ایک روایت قائم کی ہے۔ جس کی وجہ سے ملازمین کو محفوظ ماحول فراہم ہوا ہے جس کی وجہ سے وہ اچھے طریقے سے کام کر سکتے ہیں ۔ بورڈ نے تمام شعبوں کے چیئرمین اور سربراہان کے لئے دس سیکریٹری جو کہ 14سکیل کے برابر ہونگے کی منظوری بھی دی ہے۔

ان سیکریٹری کی بھرتی کا مقصد یہ ہے کہ تمام سربراہان پر ریسرچ اور تدریسی کی ذمہ داری ہوتی ہے ساتھ ہی ان پر اپنے وارڈ کے مریضوں کے دیکھ بھال کے ساتھ میدیکل اور پوسٹ گریجویٹ طالب علموں کو پڑ ھانے کا ذمہ بھی ہوتا ہے ۔بورڈ نے کئی لمبی طویل میٹنگیں بھی کی ہیں جن میں ریگولیشن کی دہرائی، اپیل ، بھرتیاں ، سروس پر غور اور خامیوں کی نشاندھی جیسی مشکل روکاٹوں پر غور کیا گیا۔جس کے لئے کمیٹیاں تشکیل دی گئیں جو صحت انصاف کارڈ سکیم، ادارجاتی پریکٹس کے نرخ اور بہت سے دیگر اہم مسلوں کو حل کریں گی۔چیئرمین بورڈ آف گورنر کی ہسپتال میں موجودگی اور آسان رسائی سے ملازمین کا اعتماد مضبوط ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں