پشاورمیں شہری نے ٹریفک وارڈن پرتشدد کرکے زمین پر گرا دیا،گالیاں بھی دیں ،آئی جی نے نوٹس لے لیا

جمعہ 14 ستمبر 2018 20:52

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2018ء) پشاورمیں شہری نے ٹریفک وارڈن پرتشدد کرکے زمین پر گرا دیا،گالیاں بھی دیں اورگاڑی چڑھانے کی کوشش کی۔ آئی جی خیبرپختونخوا نے واقعے کانوٹس لے لیا۔ پشاورشیرشاہ سوری روڈ پرشہری نے وارڈن پرحملہ کیا اور لاتے مار کر زمین پرگرا دیا۔

(جاری ہے)

ٹریفک اہلکار پرپر حملہ کرنیوالے نے خود کووکیل ظاہرکیا ،انہوںنے پولیس گوگالیاں بھی دیں،اور گاڑی چڑانے کی بھی کوشش بھی کی۔

ٹریفک وارڈن کے مطابق آلٹوکار میں سوار شہری کو رش کی وجہ سے دو منٹ رکنے کو کہاجس پروہ غصے میں آکر دھکے دیئے اورگالیاں دیں کہ میں وکیل ہوں۔۔ آئی جی پی خیبر پختونخوا صلاح الدین نے وارڈن پر تشدد کی ویڈیو کا نوٹس لے لیا۔ سی سی پی او قاضی جمیل کو قانونی کاروائی کا حکم دے دیا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں