تعلیم خیبر پختونخوا حکومت کی اولین ترجحات میںشامل ہے جس پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا،،کامران بنگش

پیر 24 ستمبر 2018 18:44

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2018ء) تعلیم خیبر پختونخوا حکومت کی اولین ترجحات میںشامل ہے جس پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا،نئی نسل کو دور جدید کے تقاضوں کے ہم آہنگ بنانے کے لیے جدید علوم سے روشناس کرایا جائیگا،ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کامر ان بنگش نے پشاورمیں محکمہ ثانوی تعلیم کے متعلقہ ضلعی حکام کے ساتھ اجلاس میں کیا۔

کامران بنگش نے پشاور کے سکولوں میں درپیش مسائل کی نشاندہی کرتے ہوئے جلد از جلد حل کرنے کی تلقین کی ۔کامران بنگش نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل نوجوان نسل کے ہاتھوں میں ہے جسے ہم نے بہترین انداز میں زیورِ تعلیم سے آراستہ کرنا ہے تاکہ ہمارے مستقبل کے معمار اس ملک کی ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کر کے ملک و قوم کو دنیا میں نمایاں مقام دلوا سکے۔

(جاری ہے)

کامران بنگش نے کہا کہ پی ٹی آئی کی گزشتہ صوبائی حکومت نے تعلیم کے شعبے میں انقلابی اقدامات اٹھائے جس کے ثمرات آج نظر آ رہے ہیں ، جو کچھ کمی رہ گئی موجودہ دور میں ان پر کام کریں گے ۔ کامران بنگش نے کہا کہ سکولوں میں آئی ٹی کی تعلیم کے فروغ اور بہتری کے لیے بھی جامع حکمتِ عملی بنائی جائے گی کیونکہ موجودہ دور آئی ٹی کا ہے جس کے علوم سے بچوں کو روشناس کرانے کے لیے زیادہ توجہ دینی ہو گی، سرکاری سکولوں میں موجود آئی ٹی لیبارٹریوں کو مصرف میں لاتے ہوئے ان سکولوں کے بچوں کو جدید علوم سے آراستہ کیا جائے گا، سرکاری سکولوں میں ارلی ایج پروگرامنگ کے ذیعے خیبر پختونخوا آئی ٹی بورڈ کے ماہرین کمپیوٹر پروگرامنگ کی تکنیک سکھا رہے ہیں جسے مستقبل میں جاری رکھنے کے ساتھ ساتھ مزید فروغ دیا جائے گا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں