بہتر منصوبہ بندی کے تحت حکومت نے اگلے پانچ سال کیلئے بہتر سمت کاتعین کر دیا ہے ، محب اللہ خان

پیر 17 دسمبر 2018 21:09

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 دسمبر2018ء) صوبہ خیبر پختونخوا کے وزیر زراعت ، لائیوسٹاک و امداد باہمی محب اللہ خان نے کہا ہے کہ100 دنوں کی منصوبہ بندی کے تحت حکومت نے اگلے پانچ سال کے لئے بہتر سمت کا تعین کردیا ہے خیبر پختونخوا میں شفاف طرز حکمرانی کی نئی روایت قائم کر دی ہے حکومتی کارکردگی کو عوام کے سامنے رکھتے ہوئے اسے ہر لمحہ جوابدہ بھی بنایا جائے گا۔

پاکستا کی تاریخ میںماضی میں کسی بھی سیاسی حکومت نے اقتدار میں آنے کے بعدنہ ہی اپنے منشور پر بات کی اور نہ اپنی کارکردگی کو عوام کے سامنے رکھا ہے۔عوام نے حکومت کی عوام دوست پالیسی کو سراہا ہے ، مخالفین کیساتھ حکومت کیخلاف بولنے کیلئے کچھ نہیں ہے یہی وجہ ہے کہ تنقید برائے تنقید کررہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ابائی علاقہ سوات کوز شور میں عوامی مسائل سننے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے واضح کیا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے زرعی انقلاب برپا کرنے کیلئے صوبے میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے اقدامات اُٹھائے ہیں جس کے نتیجے میں اس شعبے میں ہمارے صوبے نے دیگر صوبوں پرسبقت حاصل کی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے اسی معیار اور تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے مزید بہتری کے لئے منصوبہ بندی کی ہوئی ہے اور ان کا معیا ر زندگی بلند کرنے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں گے انہوں نے مزید کہا کہ صوبے کے اپنے وسائل سے آمدن میں اضافے کے لئے حکمت عملی وضع کی گئی ہے ،صوبائی وزیر نے کہا کہ جب تک صوبے کی اپنی آمدن میں اضافہ نہیں ہوگا معاشی استحکام کا حصول ناممکن ہوگا۔خیبر پختونخوا کو کاروبار کے لئے موزوں اور سرمایہ کاری کے لئے ساز گار بنانے کے لئے کاروبار شروع کرنے کے لئے تمام شرائط کو انتہائی آسان بنا دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں