وزیراعلیٰ خیبرپختونخواکا کرک میں لشمینیا بیماری سے متاثرہ کیسز رپورٹ ہونے کے واقعات کا سختی سے نوٹس

محکمہ صحت کو فوری طور پر اقدامات اُٹھانے کی ہدایت

پیر 21 جنوری 2019 00:00

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2019ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے ضلع کرک کے علاقہ بانڈہ دائود شاہ میں لشمینیا بیماری سے متاثرہ کیسز رپورٹ ہونے کے واقعات کا سختی سے نوٹس لیا ہے اور محکمہ صحت کو فوری طور پر اقدامات اُٹھانے کی ہدایت کی ہے ۔

(جاری ہے)

یہاں سے جاری اپنے بیان میں وزیراعلیٰ نے محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ کو اس مہلک بیماری سے متاثرہ مریضوں کے علاج معالجے اور اُنہیں ادویات کی فراہمی کیلئے موثر اقدامات اُٹھانے اور ایسی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے احکامات دیئے ہیں جس اس بیماری کا تدارک ممکن بنایاجا سکے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں