پہلے انسان کا دشمن ماحول یا جانور تھے اور آج انسان کا سب سے بڑا دشمن انسان ہے، شہر یارآفریدی

سانحہ ساہیوال پر جے آئی ٹی کی رپورٹ کے آنے تک انتظار کیجیے، ملوث افراد کو عبرت کا نشان بنایا جائیگا ، میڈیا سے گفتگو

منگل 22 جنوری 2019 16:20

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2019ء) وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ پہلے انسان کا دشمن ماحول یا جانور تھے اور آج انسان کا سب سے بڑا دشمن انسان ہے،سانحہ ساہیوال پر جے آئی ٹی کی رپورٹ کے آنے تک انتظار کیجیے، ملوث افراد کو عبرت کا نشان بنایا جائیگا ۔

(جاری ہے)

پشاور یونیورسٹی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران وزیر مملکت برائے داخلہ نے کہا کہ پہلے انسان کا دشمن ماحول یا جانور تھے، آج انسان کا سب سے بڑا دشمن انسان ہے ، آج انسان کو مذہب، زبان، مسلک اور رنگ کی بنیاد پر پرکھا جاتا ہے۔

بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شہریار آفریدی نے کہا کہ میں نا تو جج ہوں اور نا ہی وکیل، سانحہ ساہیوال پر جے آئی ٹی کی رپورٹ کے آنے تک انتظار کیجیے، سانحہ ساہیوال پر جے آئی ٹی رپورٹ پوری قوم دیکھے گی، اس میں جو بھی ملوث پایا گیا اسے عبرت کا نشان بنایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں