134اوورسیز ایمپلائمنٹ پرموٹرز کے لائسنسز مختلف شکایات کی روشنی میں منسوخ کردیئے

ہفتہ 23 فروری 2019 21:01

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 فروری2019ء) 134اوورسیز ایمپلائمنٹ پرموٹرز کے لائسنسز مختلف شکایات کی روشنی میں منسوخ کردیئے گئے ہیں بیورو آف امیگریشن کے مطابق 692لائسنسز ہولڈروں نے عدم دلچسپی کی بناء پر رجسٹریشن کو کینسل کرا دیا۔ 1437لائسنس ہو لڈروں نے تجدید کی تاریخ گزرنے کے باوجود ادارے سے رابطہ نہیں کیا ذرائع کے مطابق بیرون ممالک پاکستانیوں کو روز گار کی فراہمی کو صاف اور شفاف بنانے کے لئے پالیسی مزیدسخت کی جا رہی ہے ۔

(جاری ہے)

پرائیویٹ سیکٹر میں بیرون ممالک پاکستانی ہنر مندوں کو روز گار کی تلاش کے لئے ذرائع کے مطابق 4ہزار 349اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹروں کو لائسنس جاری کیا چا چکا ہے گزشتہ 48برسوں میں 98لاکھ سے زائد پاکستانیوں کو روز گار کے لئے بیرون ممالک بھیجوا یا گیا جو اربوں ڈالر زر مبادلہ پاکستان بھیجوا کر ملکی استحکام میں اپنا کردار ادا کر سکتا ہے ذرائع کے مطابق اندرون ملک اور بیرون ملک پاکستانیوں کی شکایات پر 134اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز کے لائسنس منسوخ کردیئے ہیں

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں