پشاور، گلبر ک کے علاقے ذوالفقار ٹائون میں آتشزدگی سے گھر جل کر راکھ بن گیا

منگل 19 مارچ 2019 20:38

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2019ء) گلبر ک کے علاقے ذوالفقار ٹائون میں آتشزدگی سے گھر جل کر راکھ بن گیا جس کی وجہ سے گھر میں موجود 61تولہ سونا ، لاکھوں روپے نقد ، پاسپورٹ ، شناختی کارڈز ، نکاح نامہ سمیت دیگر سامان خاکستر ہو گیا ۔

(جاری ہے)

پشاور کے علاقے گلبرک نمبر 3 ذوالفقار ٹائون میں گزشتہ روز سول ڈیفنس کے اہلکار رضوان ولد سید الیاس شاہ کے گھر میں تباہ کن آگ بھڑکی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گھر کو لپیٹ میں لے لیا جس سے لاکھوں روپے کا نقصان پہنچا ۔

آگ بجھانے میں مقامی افراد اور ریسکیو 1122نے بھی حصہ لیا ۔ تاہم تھانہ غربی نے آگ کی ایف آئی آر درج کرنے سے انکار کیا ۔ سول ڈیفنس کے اہلکار رضوان کے مطابق آگ سے ان کے بچوں ، ان کی اہلیہ ، ان کی بہن کے ضروری دستاویزات اور کمیٹی کی رقم بھی جل کر خاک ہو گئی ہے ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں