ڈپٹی کمشنر کوہاٹ کا امتحانی ہالوں میں سی سی ٹی وی کیمرے مکمل فنکشنل رکھنے کی ہدایت

جمعرات 21 مارچ 2019 23:39

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2019ء) ڈپٹی کمشنر کوہاٹ مطیع اللہ خان نے میٹرک کے پرچوں کے دوران بعض امتحانی ہالوں میں سی سی ٹی وی کیمروں کے کام نہ کرنے کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے انتظامی افسران کو موقع پرجاکر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے جس پر عملدرآمد کرتے ہوئے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کوہاٹ طاہر علی نے جمعرات کے روز گورنمنٹ ہائی سکول کاغذئی اورگورنمنٹ ہائی سکول چکرکوٹ بالا کے امتحانی ہالوں کااچانک دورہ کیا تاہم اس موقع پر انہوں نے سی سی ڈی وی کیمروں کو چالوحالت میں پایا جو مکمل طورپر فنکشنل تھے جبکہ بجلی کی بلاتعطل سپلائی بھی میسر تھی۔

(جاری ہے)

طاہر علی نے معائنہ کے دوران امتحانی عمل کی کڑی نگرانی کی اورامتحانی عملے کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ امتحان میں ناجائز ذرائع کے استعمال کی مکمل حوصلہ شکنی کریں اور ایسے عناصر کے ساتھ سختی سے نمٹیں کیونکہ یہ ایک لعنت ،نئی نسل کے لئے تباہی اور قابل وذہین طلباء کے حق پر ڈاکہ ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں