پشاور، سیکرٹری اطلاعات خیبر پختونخوا مختیار احمد کا شمالی وزیرستان میں قائم ریڈیو سٹیشن میران شاہ کا دورہ

منگل 26 مارچ 2019 23:59

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2019ء) سیکرٹری اطلاعات وتعلقات عامہ حکومت خیبر پختونخوا مختیار احمد نے شمالی وزیرستان میں قائم ریڈیو سٹیشن میران شاہ کا دورہ کیا اور ریڈیو اسٹیشن کے مختلف سٹوڈیوز اور لائبریری کا دورہ کیا۔ ریڈیو میران شاہ کے حوالے سے ڈائریکٹر ضم شدہ اضلاع عبداسلام وزیر نے بریفنگ دی۔ بعد میں سیکرٹری اطلاعات نے ریڈیو میران شاہ سے براہ راست نشر ہونے والے پروگرام ً مرکہ ً میں سامعین نے سوالات کے جوابات دیئے۔

(جاری ہے)

سیکرٹری اطلاعات نے کہاکہ تمام قبائلی اضلاع میں بہت جلد ریڈیوسٹیشن قائم کئے جائیںگے۔ انہوںنے کہاکہ ریڈیو میران شاہ کی استعدادکار کو بڑھایا جائے گا اور یہاں پر پاورفل ٹرانسمیشن لگایا جائے گا۔ انہو ںنے کہاکہ وزیر اعظم پاکستان اور وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے وژن کے مطابق قبائلی اضلاع میںایک مربوط کمیونیکشن سٹریٹیجی بنارہے ہیں انہو ںنے کہاکہ قبائلی اضلاع میں غیر ملکی ریڈیو سٹیشن کے پروپیگنڈے کا تدارک کرنے کے لئے جامع حکمت عملی پر کام جاری ہے سیکرٹری اطلاعا ت مختیار احمد نے پاک افغان سرحد غلام خان کا بھی دورہ کیا اور وہاں پر مستقبل میں ریڈیو میران شاہ کے لئے ٹاور نصب کرنے کے حوالے سے فزیبیلٹی کا جائزہ لیا

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں