ایچ ایم سی میں لائے گئے بچوں میں سے کوئی بھی پولیو ویکسین سے متاثر نہیں تھا، ترجمان

منگل 23 اپریل 2019 12:54

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2019ء) حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور کے ترجمان نے کہاہے کہ پولیو ویکسین پینے والے بچوں کی کثیرتعداد ایچ ایم سی لائی گئی اور بچوں کی آمد کا سلسلہ پیر اور منگل کی درمیانی رات دیر تک جاری رہا‘ تاہم کوئی بھی بچہ پولیو ویکسین سے متاثر نہیں پایاگیا‘ ترجمان کے مطابق ہسپتال لائے جانے والے تمام بچوں کا طبی معانہ کیاگیا‘ اور انہیں کلیئر کردیاگیا‘ تاہم صرف چار بچو ں کابعض وجوہات کی بناء پر ہسپتال میں علاج معالجے کی غرض سے داخل کیاگیا‘ ترجمان کے مطابق اس دوران کوئی بھی نا خوشگوار واقع پیش نہیں آیاتاہم بے تحاشہ رش کی وجہ سے وارڈ زمیں داخل شدہ مریضوں کو مشکلات کا سامنا رہا‘ترجمان کے مطابق ہسپتال اور بچوں کی وارڈ کے تمام ڈاکٹرز اور دیگر عملہ بڑے حوصلہ اور ہمت کے ساتھ رات دیر تک اپنی ڈیوٹی کے فراض سر انجام دیتے رہے‘انہوں نے کہاکہ دوران علاج کسی بھی بچے کی موت واقع نہیں ہوئی اور اس حوالے سے پھیلائی گئی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں‘ترجمان کے مطابق ہسپتال ڈئریکٹر شہزاد اکبر نے اپنے ہسپتال کے تمام سٹاف کی کارکردگی کو سراہاہے اور کہا ہے کہ ہسپتال کی تمام ٹیم اسی طرح اپنے فرائض سر انجام دیتی رہے گی ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں