فقیرآباد سے لاپتہ بچیوں کے بارے میں اطلاع دہندہ کیلئے انعام کااعلان

پیر 17 جون 2019 20:02

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جون2019ء) پشاور پولیس نے فقیر آباد کے علاقہ سے پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والی بچیوں کا سراغ لگانے کی خاطر عوام سے مدد و تعاون کی اپیل کرتے ہوئے اطلاع دہندہ کے لئے نقد انعام کا اعلان کر دیا، پشاور پولیس نے دونوں بچیوں کی بحفاظت واپسی کے لئے پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا سے بھی استفادہ حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پولیس کی جانب سے سوشل میڈیا کے ذریعے عوام سے تعاون کرنے کی اپیل کی گئی ہے کہ وہ دونوں بچیوں کا سراغ لگانے میں پولس کے ساتھ تعاون کریں، پولیس کی جانب سے بچیوں کی بحفاظت بازیابی اور اطلاع دینے پر اطلاع دہندہ کے لئے نقد انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی نے واضح کیا ہے کہ بچیوں کے بارے میں اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھتے ہوئے نقد انعام بھی دیا جائے گا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز تھانہ فقیر آباد کی حدود سے دو بچیاں مناہل اور مریم بعمر 5/6 سال پراسرار طور پر لاپتہ ہوئی ہیں جن کا سراغ لگانے کی خاطر اے ایس پی گلبہار احمد زنیر چیمہ کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دیتے ہوئے بچیوں کی جلد از جلد بحفاظت واپسی کے لئے ضلع بھر کے تھانوں کو بھی خصوصی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں