خیبر پختونخوا میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان

منگل 23 جولائی 2019 20:02

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2019ء) خیبر پختونخوا میں بارشوں کا نیا سلسلہ بدھ کی شام سے ہفتے کے دن تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے نے تیز بارشوں کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو ہنگامی اقدامات اٹھانے کی ہدایات جاری کی ہیں ۔ شہریوں کو ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر حفاظتی تدابیر اپنانے کی ہدایات دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

اسکے علاوہ پشاور، نوشہرہ، چارسدہ، سوات اور چترال کی ضلعی انتظامیہ کو دریاں اور ندی نالوں میں پانی کے بہا ئوپر خصوصی نظر رکھنے کاکہاگیاہے۔ موسمی صورتحال کے پیش نظر متعلقہ محکموں کے اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر پشاور، پشاورڈویلپمنٹ اتھارٹی اور ڈبلیو ایس ایس پشاورکو خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں